12 جنوری 2014 - 20:30
جشن عید میلاد النبی (ص)

آج بارہ ربیع الاول ہے اور ایک روایت کے مطابق پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کا دن اور ہفتہ وحدت کا آغاز ہے۔

ابنا: بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رہ) نے بارہ سے سترہ ربیع الاول کے درمیانی ایام کو ہفتہ وحدت سے موسوم کیا ہے۔  اس مناسبت سے ایران سمیت دنیا کے مختلف مقامات پر مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے لئے متعدد پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح ہندوستان اور پاکستان میں جشن اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کے شہروں کراچی، لاہور، پشاور،کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں میلاد اور درود و سلام کی محافل جاری ہیں، گھر، محلے، مساجد اور بازار سج چکے ہیں۔ مختلف شہروں میں مشعل بردار جلوس نکالے گئے اور عاشقان رسول سرورکائنات کے حضور نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔دوسری جانب ہندوستان کے مختلف علاقوں میں عید میلادالنبی کی مناسبت سے جشن و سرور کی محفلیں جاری ہیں۔ - حضرت امام خمینی (رح) فرمایا کرتے تھے : اسلام مسلمانوں سے چاہتا ہے پوری عالمی برادری میں اتحاد ایجاد کریں، تمام عالمی ادیان کے درمیان وحدت قائم ہو اور تمام اسلامی فرقے ملت واحدہ کی صورت اختیار کرلیں کیونکہ تمام انبیاء علیہم السلام کے پیغامات ایک ہیں ان میں کوئی بنیادی اختلاف نہیں پایا جاتا سب کے یہاں صبغۃ اللہ یعنی الہی رنگ توحید موجود ہے ۔اس موقع پر سحر عالمی نیٹ ورک دنیا کے تمام مسلمانوں کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہے اور خدا وند متعال کی بارگاہ میں یہ دعا کرتا ہے کہ ہم سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت پاک پر چلنے کی توفیق عنایت کرے .

.......

/169